سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(52) سورۃ یٰس کی 70 دفعہ تلاوت؟

  • 23422
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1464

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ یٰس کو 70 دفعہ پڑھنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی بھی سورت کو آپ جتنی دفعہ بھی پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ قرآن مجید کی جتنی زیادہ تلاوت کی جائے افضل ہے، مگر سورتوں کی تلاوت میں کسی عدد کو متعین کرنا، اسے مسئلہ بنانا اور لوگوں سے یہ کہنا کہ فلاں سورت کو اتنی دفعہ پڑھو۔ درست نہیں۔ ہاں اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ سورۃ یٰس کو (مثلا) ستر دفعہ پڑھو تو اس کی پابندی کی جائے گی جبکہ ایسا کوئی معین عدد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قرآن اور تفسیر القرآن،صفحہ:153

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ