سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(67) حائضہ عورت کے لئے مہندی کا استعمال جائز ہے

  • 22133
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 798

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے سنا ہے کہ ماہواری کے دوران بالوں یا ہاتھوں پر مہندی لگانا ناجائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ماہواری کے دوران عورت کے  لیے  بالوں اور ہاتھوں پر مہندی لگانا جائز ہے۔ اس میں گناہ یا حرج والی کوئی بات نہیں، جو شخص اس سے روکتا ہے یا اسے مکروہ سمجھتا ہے اس کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں۔ جب عورت حیض سے پاک ہو جائے تو نہائے اور جن اشیاء کا جسم سے ازالہ ممکن ہو انہیں زائل کرے۔ اگر کسی چیز کا جسم سے ازالہ ممکن نہ ہو تو اس کے باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

طہارت،صفحہ:98

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ