سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(8) بچوں کے پیٹ پر چمڑے وغیرہ کا ٹکڑا رکھنا

  • 22074
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 793

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شیر خوار یا  بڑی عمر کے بچوں کے پیٹ پر کپڑے یا چمڑے وغیرہ کا ٹکڑا  رکھنا جائز ہے؟ ہم لوگ کپڑے یا چمڑے کا ٹکڑا چھوٹی بڑی عمر کے بچوں کے پیٹ پر رکھ دیتے ہیں۔ امید ہے آپ ہمیں اس بارے میں آگاہ فرمائیں گے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر بچوں کے پیٹ پر چمڑے یا کپڑے کا ٹکڑا رکھنے کا وہی مقصد ہوتا ہے جو تعویذات کا ہوتا ہے، یعنی اس سے نفع حاصل کرنے یا نقصان سے بچنا، تو یہ حرام بلکہ بعض اوقات شرک ہے، ہاں اگر ایسا کسی صحیح مقصد کے تحت کیا جائے مثلا بچے کی ناف کو متورم ہونے سے بچانا یا  پیٹھ کر مضبوطی سے باندھنا، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ دارالافتاء کمیٹی

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

عقیدہ  ،صفحہ:46

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ