سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(665) یزید بن معاویہ کے متعلق

  • 2123
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2415

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یزید بن معاویہ کے متعلق اہل حدیث کا کیا موقف اور نظریہ ہے اور کیا ہونا چاہیے کیونکہ دوسری طرف امام حسین رضی اللہ عنہ  ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یزید بن معاویہ مؤمن ہیں دوسری طرف حسین بن علی ہونے کو یہ ہر گز لازم نہیں آتا کہ یزید ایمان سے خارج ہو گئے دیکھئے معاویہ بن ابی سفیان مومن ہیں صحابی رسول  ﷺہیں جب کہ دوسری طرف علی بن ابی طالب ہیں تو کیا اس سے معاویہ کا ایمان سے خارج ہونا لازم آیا ؟ نہیں ہر گز نہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

﴿وَإِن طَآئِفَتَانِ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ٱقۡتَتَلُواْ فَأَصۡلِحُواْ بَيۡنَهُمَاۖ﴾--الحجرات9

’’اور اگر دو مسلمان گروہوں میں لڑائی ہو جائے تو تم لوگ ان دونوں میں صلح کرا دیا کرو‘‘ رسول اللہﷺنے فرمایا:

«اِبْنِیْ هٰذَا سَيِّدٌ وَلَعَلَّ اﷲَ اَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ»(بخارى-كتاب فضائل اصحاب النبى باب مناقب الحسن والحسين رضى الله عنهما)

او کما قالﷺ ’’میرا یہ بیٹا سردار ہے اور امید ہے مسلمانوں کی دو جماعتوں میں یہ صلح کرا دے گا‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

فضائل و خصائل کا بیان ج1ص 478

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ