سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسجدمیں اپیل کرنا یا سوال کرنا

  • 208
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1694

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسجد میں لوگوں سے سوال کرنے یا اپیل کرنے کی اسلام اجازت دیتا ہے۔؟ اکثر دیکھا گیا ہے کہ نماز ختم ہوتے ہی کچھ افراد کھڑے ہو کر اپیل کرنا شروع کر دیتے ہیں، میں فلاں جگہ سے آیا ہوں۔ وغیرہ وغیرہ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ سوال کرنا، چاہے مسجد میں ہو یا مسجد سے باہر، حرام ہے۔لیکن اگر کوئی واقعتا  ضرورت مند ہو اور مسجد میں سوال کرے اور حقیقت حال صحیح طور بیان کرے اور مسجد کے آداب کا بھی لحاظ کرے مثلا لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے، خطبہ جمعہ کے دوران سوال نہ کرے وغیرہ تو اس کے لیے یہ سوال جائز ہو گا۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ