سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(551) شرط اور انعام میں فرق

  • 2009
  • تاریخ اشاعت : 2012-09-06
  • مشاہدات : 955

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام میں شرط لگانا حرام ہے بعض لوگ کہتے ہیں اسی چیز کو ہم انعام قرار دیتے ہیں کیونکہ جیتنے والوں کو تو یہ انعام ملتا ہے جبکہ شرط وہ ہوتی ہے ہارنے والے اور جیتنے والے دونوں فریق پر چٹی پڑے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ناجائز اور حرام شرط کا نام انعام رکھ لینے سے وہ شرط جائز نہیں بن جائے گی۔ اس کی مثال اس طرح سمجھ لیں کہ خمر وشراب کا نام طلاء رکھ لینے سے وہ جائز تو نہیں ہو جائے گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 387

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ