سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(509) کیا دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟

  • 19357
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1057

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام نے تعدادازواج کو جائز قراردیا ہے کیا شوہر کو دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شوہر پر یہ فرض نہیں ہے کہ دوسری شادی کرنے کے لیے وہ پہلی بیوی کو راضی کرے لیکن مکارم اخلاق اور حسن معاشرت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اس کی ایسی چیزوں سے دل جوئی کرے جس سے اس کی تکلیفیں آسان ہو جائیں جو اس معاملے میں عورتوں کو طبعاً لاحق ہوتی ہیں ایسا کرنا خندہ پیشانی اچھے میل ملاپ اور اچھی گفتگو سے ممکن ہے اگر اس کی رضا مندی مال کے ساتھ حاصل ہوتی ہو تو حسب طاقت مال خرچ کر کے بھی اس کی خوشنودی کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 451

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ