سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(136) وہ عورت جس کا مانع حمل گولیاں استعمال کرنے کی وجہ سے مٹیالے رنگ کا مادہ بہنے لگا اور اس کاحیض بگڑ گیا؟

  • 18984
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1070

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مٹیالے خون نے ایام حیض کو بگاڑ دیا ۔حالانکہ میں مسلسل مانع حمل گولیاں استعمال کر رہی ہوں اور سمجھا یہ جا تا ہے کہ ان گولیوں کے استعمال سے خون نہیں آتا تو کیا یہ مٹیالا خون حیض کا خون ہو گا؟یاد رہے کہ وہ گولیاں بھی ختم ہوا چاہتی ہیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

درحقیقت مانع حمل گولیوں کے استعمال نے خواتین کو اور اہل علم کو بہت سی مشکلات میں ڈالاہوا ہے اس لیے کہ یہ گولیاں حیض کی عادت کو بگاڑ دیتی ہیں بعض معتبر ڈاکٹرز نے مجھے بتا یا ہے کہ ان گولیوں کے چودہ سے زیادہ نقصانات ہیں اور وہ سب مضر صحت ہیں دشمنان اسلام نے مسلم آبادی کو کم کرنے کے لیے ان ادویات کو تیار کیا ہے کیونکہ یہ رحموں کو خراب کر دیتی ہیں اور عورتوں کو کمزور کر دیتی ہیں حتیٰ کہ بعض خواتین ان گولیوں کے استعمال کی وجہ سے عموماًجسم میں کمزوری محسوس کرتی ہیں لہٰذا میں اپنی بہنوں کو یہ نصیحت کرنا چاہوں گا کہ وہ ان گولیوں کو ہر گز استعمال نہ کریں۔کیونکہ یہ ضرررساں ہیں۔ اگر عورت حمل برداشت نہ کر سکتی ہو تو اس سے بچاؤ کے دیگر ذرائع بھی موجود ہیں جو وہ عورتیں یا ان کے خاوند اختیار کر سکتے ہیں جب واقعی عورت حمل کی متحمل نہ ہو سکتی ہو۔

لیکن خواتین کے لیے ان گولیوں کے استعمال کا دروازہ کھولنا ان کے لیے اور پوری امت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ میں بذات خود ان گولیوں کے استعمال کی وجہ سے حیض کے معاملے میں پیدا ہونے والے پیچیدہ مسائل میں مشکل محسوس کرتا ہوں کیونکہ وہ فی الواقع حیران کن ہیں میں ہمیشہ عورتوں کو جو مجھ سے اس طرح کے مسائل دریافت کرتی ہیں ڈاکٹرز کی طرف رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ ڈاکٹرز سے پوچھو جب ڈاکٹرز کہے کہ یہ حیض ہے تو وہ حیض ہے اور اگر وہ کہے کہ یہ ادویات کا نچوڑ ہے تو یہ حیض نہیں ہے اس وقت بھی میری طرف سے یہی جواب ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 155

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ