سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(414) حج تمتع اور عمرہ کے متعلق..!

  • 1870
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1316

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1) حج تمتع میں تمام بچوں پر قربانی ضروری ہے یا کہ صرف بالغ پر ؟

(2) عمرہ کے ساتھ سعی کر کے بعد میں طواف افاضہ کے ساتھ بھی سعی ہے۔ یعنی عمرہ اور حج کی سعی الگ الگ ہے ؟

(3) ہم اگر عمرہ کر لیتے ہیں ایام حج میں اور گھر واپس آ جاتے ہیں پھر اگر ہم حج کے لیے احرام باندھتے ہیں تو سیدھا منیٰ حاضری ہے یا عمرہ کر کے منیٰ حاضری ہے ؟

(4) طواف قدوم یوم عرفہ یا آٹھ ذوالحجہ کو ضروری ہے ؟

(5) مستحاضہ تلبیہ پڑھے یا کہ نہیں ۔ اور طواف قدوم نہیں کر سکتی اور عرفات سے واپس ہونے پر طواف افاضہ ہی کافی ہے کہ طواف قدوم بھی لوٹائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(1) قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

﴿فَإِذَآ أَمِنتُمۡ فَمَن تَمَتَّعَ بِٱلۡعُمۡرَةِ إِلَى ٱلۡحَجِّ فَمَا ٱسۡتَيۡسَرَ مِنَ ٱلۡهَدۡيِۚ﴾--البقرة196

’’پھر جب تم کو خاطر جمع ہو (یعنی بیماری نہ رہے دشمن کا خوف جاتا رہے) اور کوئی عمرے کو حج سے ملا کر تمتع کرنا چاہے تو جیسے میسر آئے قربانی کرے‘‘ یہ آیت بالغ، نابالغ ، مرد ، عورت،  فرض اور نفل سب تمتع کرنے والوں کو شامل ہے۔

(2) عمرہ کر کے احرام کھول کر نئے احرام کے ساتھ حج کرنے والے متمتع پر دو دفعہ سعی کرنا ہے ایک دفعہ عمرہ کے لیے دوسری دفعہ طواف افاضہ کے بعد حج کے لیے۔

(3) عمرہ آپ نے پہلے کیا ہوا ہے پھر حج مفرد کا احرام باندھ کر آپ مکہ روانہ ہوتے ہیں تو عمرہ کرنا ضروری نہیں آپ عمرہ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

(4) طواف قدوم ، قدوم ہونے کے ساتھ ساتھ عمرے کا بھی ہے یا نذر کا تو ضروری ہے محض قدوم ہو تو ضروری نہیں۔

(5) حائضہ تلبیہ پڑھے طواف کے علاوہ سب مناسک ادا کرے۔(بخاری۔کتاب الحج۔باب تقضی الحائض المناسک کلھا الا الطواف بالبیت)۔طواف بعد میں کرے بوجہ حیض طواف قدوم رہ گیا ہے تو کوئی بات نہیں طواف افاضہ ہی کافی ہے مستحاضہ کا حکم طاہرہ والا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

حج و عمرہ کے مسائل ج1ص 295

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ