سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(392)صحیح راستہ کون سا ہے؟

  • 16992
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1014

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے موجودہ حالات میں تبدیلی لانے کے طریقوں کے متعلق کافی مطالعہ کیا ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ ہر ایک کے پاس اپنے موقف کے حق میں دلائل موجود ہیں۔ لیکن میں اپنے محدود علم کی وجہ سے یہ نہیں جان سکا کہ موجودہ زمانہ کی مناسبت سے کونسا طریقہ زیادہ بہتر ہے‘ جب کہ صورت حال یہ ہے کہ ہم دین سے مکمل طور پر دور جاچکے ہیں‘ ہمارے پاس محض کچھ رسم ورواج اور تہوار باقی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول اللہﷺ کی خوشنودی حاصل نہیں ہوسکتی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنت تک وہی راستہ پہنچاسکتا ہے جس پر محمدﷺ اور آپ کے بعد آنے والے مسلمان تھے۔ جو اس راستے پر چلے گا نجات پائے گا اور جو اس سے ادھر ادھر ہوگا ہلاک ہوجائے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ