سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(178) دیوبندی امام کے پیچھے نماز پڑھنا

  • 1634
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 3039

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس محلہ میں ، میں رہائش پذیر ہوں وہاں کوئی اہل حدیث مسجد نہیں ہے لیکن ہمارے قریب ایک دیوبندیوں کی مسجد ہے لیکن وہ نماز کو بہت دیر سے ادا کرتے ہیں مجھے باجماعت نماز ادا کرنے کی بہت تکلیف ہے کیا میں اگر ان کی اقتداء میں نماز پڑھوں تو ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے بعد کچھ امراء ہوں گے جو نماز کو تاخیر سے پڑھیں گے صحابی رضی اللہ عنہ نے پوچھا ہم ایسے حالات میں کیا کریں تو آپﷺنے فرمایا : نماز بروقت پڑھ لیا کریں اگر ان کی جماعت ملے تو اس میں بھی شامل ہو جائیں یہ تمہارے نفل ہو جائیں گے۔(مسلم۔المساجد۔باب کراھیۃ تاخیر الصلوٰۃ عن وقتھا المختار۔ ابو داؤد۔الصلاۃ۔باب اذا اخر الامام الصلوٰۃ عن الوقت)

شرک کرنے والے کے پیچھے نماز نہیں ہوتی خواہ شرک کرنے والا اہل حدیث ہی کیوں نہ بنتا ہو یاد رہے کتاب وسنت کے منافی قول کو ماننا تقلید ہے جو شرک ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿ٱتَّخَذُوٓاْ أَحۡبَارَهُمۡ وَرُهۡبَٰنَهُمۡ أَرۡبَابٗا مِّن دُونِ ٱللَّهِ...الآیة﴾

’’انہوں نے اپنے احبار اور درویشوں کو اللہ کے علاوہ رب بنا لیا‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 158

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ