سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(319) نوجوانوں میں اسلامی بیداری کی تحریک......

  • 15614
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1084

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عالم اسلام میں اس وقت نوجوانوں میں اسلامی بیداری کی جو تحریک ہے ،اس حوالہ سے آپ کے کیا ارشادات ہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بیداری ہر مسلمان کے لئے باعث مسرت ہے،اسے اسلامی تحریک یا اسلامی تجدید ونشاط کانا م بھی دیا جاسکتا ہےلہذا واجب ہے کہ اس تحریک کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے اوراسے مکمل طورپر کتاب وسنت سے وابستگی کی طرف موڑدیا جائے اورقائدین ہوں یا کارکن انہیں غلو اورافراط سے روکا جائے کیونکہ ارشادباری تعالی ہے:

﴿يـٰأَهلَ الكِتـٰبِ لا تَغلوا فى دينِكُم... ﴿١٧١﴾... سورۃ النساء

‘‘اے اہل کتاب اپنے دین(کی بات)میں حد سے نہ بڑھو۔’’

اورنبی کریمﷺکا بھی فرمان ہے کہ‘‘دین میں غلو سے بچو کیونکہ پہلے لوگوں کو دین میں غلو ہی نے تباہ وبربادکردیا تھا’’

نیز آپؐ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ ‘‘دین میں غلو سے کام لینے والے ہلاک ہوگئے،دین میں حد سے بڑھ جانے والےہلاک ہوگئے ،دین میں حد سے تجاوز کرنے والے تباہ وبربادہوگئے ۔’’اس تحریک سے وابستہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ اللہ تعالی کی طرف توجہ رکھیں اس سے قلوب واعمال کی اصلاح کی توفیق طلب کرتے رہیں اورحق پر ثابت قدم رہنے کی دعاکرتے رہیں،قرآن مجید کی خوب تدبر اورغوروفکر کے ساتھ تلاوت کریں اورسنت مطہرہ کے مطابق عمل کریں کہ سنت مطہرہ دین کا دوسرابڑا ماخذ بھی ہے اورکتاب اللہ کی تفسیر بھی جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے:

﴿وَأَنزَلنا إِلَيكَ الذِّكرَ‌ لِتُبَيِّنَ لِلنّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيهِم وَلَعَلَّهُم يَتَفَكَّر‌ونَ ﴿٤٤﴾... سورۃ النحل

‘‘اورہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو(ارشادات) لوگوں کی جانب نازل کئے گئے ہیں آپ وہ کھول کھول کربیان فرمادیں تاکہ وہ غورکریں۔’’

نیز فرمایا:

﴿وَما أَنزَلنا عَلَيكَ الكِتـٰبَ إِلّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِى اختَلَفوا فيهِ وَهُدًى وَرَ‌حمَةً لِقَومٍ يُؤمِنونَ ﴿٦٤﴾... سورۃ النحل

‘‘اورہم نے تم پر کتاب نازل کی ہے تو اس لئے کہ جس امر میں ان لوگوں کواختلاف ہےتم اس کا فیصلہ کردواور(یہ)مومنوں کے لئے ہدایت اوررحمت ہے۔’’

اللہ تعالی کے دین کے مبلغوں پر واجب ہے کہ اس اسلامی تحریک کو غنیمت جانیں،تحریک سے وابستہ لوگوں سےتعاون کریں ،ان کے ساتھ مذاکرات کریں اوران شکوک وشبہات کے ازالہ کے لئے کوشش کریں جو بعض لوگوں کے دلوں میں جنم لیں تاکہ حسب ذیل ارشادباری تعالی پر عمل پیراہوسکیں:

﴿ وَتَعاوَنوا عَلَى البِرِّ‌ وَالتَّقوىٰ وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ ...﴿٢﴾... سورۃ المائدۃ
‘‘اور(ديكهو)نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کے کاموں میں مدد نہ کیا کرو۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص443

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ