سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(240) کیا مرد کے لئے ٹیلی ویژن اور سینما کی اداکاراوں کی طرف دیکھنا...

  • 15435
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 887

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردوں کے لئے ان اداکارہ اورگلوکارہ عورتوں کے چہروں اورجسموں کی طرف دیکھنے کا کیا حکم ہے جو ٹیلی ویژن یاسینمایا ویڈیوپر نظر آتی ہیں یا جن کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کی طرف دیکھنا حرام ہے کیونکہ ان تصویروں کی وجہ سے بھی آدمی ان کے فتنہ میں مبتلا ہوجاتا ہےاورسورہ نورکی حسب ذیل آیت کریمہ میں ارشادربانی ہے:

﴿قُل لِلمُؤمِنينَ يَغُضّوا مِن أَبصـٰرِ‌هِم وَيَحفَظوا فُر‌وجَهُم ذ‌ٰلِكَ أَزكىٰ لَهُم إِنَّ اللَّهَ خَبيرٌ‌ بِما يَصنَعونَ ﴿٣٠﴾... سورة النور

‘‘(اےپیغمبر!)مومن مردوں سےکہہ دوکہ اپنی نظریں نیچی رکھاکریں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیاکریں،یہ ان کےلئےبڑی پاکیزگی کی بات ہے(اور)جوکام یہ لوگ کرتےہیں،اللہ ان سےخبردارہے۔’’

یہ حکم سب عورتوں کے لئے عام ہے خواہ ان کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوں یا ٹی وی وغیرہ کی سکرین پر نظر آئیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص369

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ