سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77)چاندی کی زکوۃ

  • 14862
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1458

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

احادیث صحیحہ سے چاندی کے نصاب سے آگاہ فرمائیں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چاندی کاجونصاب بخاری ومسلم وغیرہماتمام کتب میں مقررہے وہ ہے دوسودرہم مساوی ہیں۔140مثقال جوساڑھے باون تولہ بنتے ہیں۔

مطلب  کہ اگرکسی کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی ہوگی تواس پر چالیسواں حصہ زکوۃ لگے گی وہ بنے گی اک تولہ پونے چارماشہ یایوں سمجھیں ایک تولہ چارماشہ زکوۃ دی جائے گی ۔اورجو اس سے اوپر ہوگی اس کی اس حساب سے زکوۃ نکالی جائے گی ۔اسی طرح کسی آدمی کے پا س ساڑھے باون روپیہ ہیں تواس پر بھی ایک روپیہ پانچ آنہ زکوۃ لگے گی کیونکہ روپیہ بھی چاندی کی ذات ہے اورساڑھے باون سے کم پر زکوۃ نہیں ہے۔اگرزیادہ ہے تواوپر کے طریقے کے مطابق  حساب کرکے زکوۃ نکالی جائے گی ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 407

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ