سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عقیدہ تناسخ کی وضاحت قرآن کی روشنی میں

  • 14536
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 3828

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے فلسفہ کے استاد نے کہا ہے کہ روح ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتی ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ صحیح ہے تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جس روح کو عذاب ہو یا اس کا محاسبہ ہو رہا ہو‘ وہ منقل ہوجائے یہ تو دوسرے انسان کا محاسبہ ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے استاد کا یہ کہنا صحیح نہیں کہ روح ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتی ہے۔ اس مسئلہ میں یہ آیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

﴿وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِن بَنِي آدَمَ مِن ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ ۛ شَهِدْنَا ۛ أَن تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَـٰذَا غَافِلِينَ ﴿١٧٢﴾...الأعراف

’’اور جب تیرے رب نے بنی آدم سے ان کی پشتوں میں سے ان کی اولاد کو نکالا اور انہیں خو د ان پر گواہ بنایا (اور ان سے فرمایا) کیا میں تمہارا رب نہیں؟ انہوں نے کہا ’’کیوں نہیں‘ ہم گواہی دیتے ہیں (ہم نے یہ اس لئے تمہیں بنادیا ہے) مبادا تم قیامت کے دن کہو کہ ہم تو اس سے بے خبر تھے۔‘‘

اس آیت کی تشریح اس حدیث سے ہوتی ہے جو امام مالک نے اپنی کتاب ’’مؤطا‘‘ میں روایت کی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب﷜ سے اس آیت کے متعلق سوال کیا گیا:

﴿وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِن بَنِي آدَمَ مِن ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ ۛ شَهِدْنَا ۛ أَن تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَـٰذَا غَافِلِينَ ﴿١٧٢﴾...الأعراف

حضرت عمر﷜ نے فرمایا: ’’میں نے کسی کو جناب رسول اللہﷺ سے یہ سوال کرتے سنا تھا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

(إنَّ الله تَعَالَی خَلَقَ آدَمَ ثُمَّ مَسَحَ ظَھْرَه بِیَمِیْنِه فَاسْتَخْرَجَ مِنْه ذُرِّیَّتَه‘ فَقَالَ خَلَقْتُ ھَؤُلاَء لِلْجَنَّة وَبِعَمَلِ أَھْلِ الْجَنَّة یَعْمَلُوْنَ‘ ثُمَّ مَسَحَ فَاسْتَخْرَجَ مِنْه ذُرِّیَّتَه‘فَقَالَ خَلَقْتُ ھَؤُلاَء لِلنَّارِ وَبِعَمَلَ أَھْلَ النَّارِ یَعْمَلُوْنَ)

’’اللہ تعالیٰ نے آدمؐ کو پیدا کیا‘ پھر ان کی پشت پر اپنا دایا ہاتھ پھیرا اور اس سے آپﷺ کی اولاد کو نکالا اور فرمایا: ’’میں نے یہ لوگ جنت کے لئے پیدا کئے ہیں‘ یہ جنتیوں والے عمل کریں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے آدم﷤ کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور اس سے آپﷺ کی اولاد کو نکالا اور فرمایا: ’’میں نے یہ لوگ جہنم کے لئے پیدا کئے ہیں اور یہ جہنمیوں والے عمل کریں گے۔‘‘!( مسند احمد تحقیق احمدشاکر حدیث نمبر:۳۱۱۔ مؤطا امام مالک حدیث نمبر: ۸۹۸۔ سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۴۷۰۳۔ جامع ترمذی حدیث نمبر: ۵۰۷۱۔ مستدرک حاکم ج:۱‘ ص:۲۷‘ ج:۲‘ ص:۳۲۴‘ ۵۴۴۔ ’’الشریعۃ‘‘ آجری حدیث نمبر: ۱۷۱۔ الرواعلی الجمیۃ تصنیف ابن مندہ حدیث نمبر:۲۸۔)

ابن عبدالبر فرماتے ہیں‘ اس مفہوم کی دیگر احادیث بہت سی سندوںس عمر بن خطاب‘ عبداللہ بن مسعود‘ علی بن ابی طالب‘ ابو ہریرہ اور دیگر صحابہ کرام (رضی اللہ عنھم اجمعین) سے ثابت ہیں اور اس پر اہل سنت والجماعت کا اجماع ہے۔ علمائے اہل سنت کہتے ہیں کہ ایک جسم سے دوسرے جسم میں روح کی منتقلی کا مذہب ’’تناسخ‘‘ کا عقیدہ رکھنے والے کا قول ہے اور وہ کافر ترین لوگ ہیں اور ان کا یہ قول انتہائی باطل ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ