سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(207) زیورات کی زکوۃ

  • 13965
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1107

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر میری بیوی اپنا زیور اپنی تین بچیوں کے نام کر کے رکھ دے تو کیا پھر بھی زکوۃ دینی پڑے گی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو زکوۃ سے بچنے کے لئے یہ حیلہ کیا گیا ہے تو ایسا کرنا بالکل ناجائز اور حرام ہے،لیکن اگر کسی ضرورت کے تحت وہ زیورات اپنی بیٹیوں کو ہبہ کر دئیے ہیں اوراپنے استعمال میں نہیں رکھے تو پھر ہر ایک بیٹی کا نصاب پورا نہ ہونے کی صورت میں اس پر زکوۃ نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ