سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46) خطبۂ نکاح

  • 13567
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1560

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انعقادِ نکاح کے موقع پر ایجاب و قبول کے بعد خطبہ پڑھنا جائز ہے یا پہلے پڑھنا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خطبہ کی جو روایت مروی ہے وہ ابوداود (۲۱۱۸) ترمذی (۱۱۰۵) نسائی (۳۲۷۹) ابن ماجہ (۱۸۹۲) احمد (۳۹۲/۱، ۳۹۳) اور دارمی (۲۲۰۸) وغیرہم نے بیان کی ہے، جو کہ سندا ضعیف ہے۔

دارمی کی روایت میں آیا ہے کہ خطبے کے بعد ’’ثم یتکلم یحاجته‘‘ یعنی پھر اپنی حاجت ذکر کرے۔ (نیز دیکھئے مسند احمد ۳۹۲/۱۔ ۳۹۳ ح۳۷۲۰) اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے تاہم دوسرے عمومی دلائل اور صحیح مسلم کی حدیث (۸۶۷) کی رو سے بہتر یہی ہے کہ خطبے کے بعد ہی ایجاب و قبول ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص189

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ