سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(511) حج تمتع کرنے والے کے لیے قربانی کی استطاعت نہ ہونا

  • 1349
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1228

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حج تمتع کرنے والے ایک حاجی کو قربانی کی استطاعت نہ تھی تو اس نے ایام حج میں تو تین روزے رکھ لیے لیکن باقی سات روزے نہ رکھے اور اس پر تین سال گزر گئے ہیں، اب وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس کے لیے لازم ہے کہ دس میں سے باقی سات روزے بھی رکھے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ442

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ