سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(466) ہوائی جہاز سے مکہ آنے والے کا احرام باندھنا

  • 1304
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1224

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہوائی جہاز سے مکہ آنے والے کو کس طرح احرام باندھنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہوائی جہاز کے ذریعے سے مکہ آنے والے کے لیے واجب ہے کہ وہ جب میقات کے بالمقابل آئے، تو احرام باندھ لے۔ اس کی تیاری پہلے سے شروع کر دے، گھر میں غسل کرے، میقات تک پہنچنے سے پہلے احرام باندھ لے اور جب میقات پر پہنچے تو حج یا عمرہ کے شروع کرنے کی نیت کر ے اور میقات سے مؤخر نہ ہو کیونکہ ہوائی جہاز جلدی سے گزر جاتا ہے۔ وہ تو ایک منٹ میں بہت سی مسافت طے کر لیتا ہے لیکن اس بات سے بہت سے لوگ غافل رہتے ہیں اور وہ پہلے سے تیاری نہیں کرتے۔ ہوائی جہاز کا عملہ جب اعلان کرتا ہے کہ وہ میقات پر پہنچنے کے قریب ہیں، تو وہ یہ اعلان سن کر کپڑے اتارنے اور احرام پہننا شروع کرتے ہیں، حالانکہ یہ بہت بڑی کوتاہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہوائی جہاز کا عملہ میقات پہنچنے سے پندرہ منٹ پہلے لوگوں کو مطلع کرنا شروع کر دیتا ہے بلاشبہ یہ بات قابل ستائش ہے کیونکہ اس طرح لوگوں کو کپڑے تبدیل کرنے اور تیاری کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ احرام کا ارادہ کرنے والے کے لیے واجب ہے کہ وہ وقت کے بارے میں خبردار رہے اور جونہی ہوائی جہاز کا عملہ اعلان کرے کہ ہم پندرہ منٹ بعد میقات پہنچ جائیں گے تو اسے اپنی گھڑی کو دیکھتے رہنا چاہیے اور پندرہ منٹ بعد یا اس سے بھی دو یا تین منٹ پہلے اپنے حج یا عمرہ کے ارادے کے مطابق لبیک کہنا چاہیے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ416

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ