سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز تراویح کا حکم؟

  • 12584
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 788

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

معلوم یہ کرنا تھا کہ آٹھ تراویح جو ہم پڑھتے ہیں اسکا حکم کیا ہے یعنی کیا یہ فرض ہیں سنت ہیں نفل ہیں یا کیا ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز تراویح نبی کریم کی سنت مبارکہ ہے،کیونکہ آپ نے ان کو پڑھا ہے۔اور فرض نہیں ہیں۔اس کی دلیل وہ حدیث مبارکہ ہے کہ نبی کریم نے تین دن تک تراویح کی جماعت کروائی اور چوتھے روز نہ کروائی اور اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:

''انی خشیت ان تفترض علیکم فتعجزواعنھا'' (صحیح بخاری، کتاب الصوم، باب فضل من قام رمضان)

میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ تم پرفرض نہ ہوجائے او رتم (اس کی ادائیگی سے )عاجز رہ جاؤ۔''

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز تراویح مسنون عمل ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ