سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(11) خلافت راشدہ کی مدت

  • 11984
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1648

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خلافت راشدہ کی مدت کتنی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم 9 ربیع الاول 11 ہجری کو فوت ہوئے ،جبکہ سیدنا علی 40 ہجری کو شہید کئے گئے ۔اس اعتبار سے خلافت راشدہ کی مدت تقریبا29 سال بنتی ہے۔اور اگر اس میں سیدنا حسن کی خلافت کے 6 ماہ بھی ڈال دئے جائیں تو یہ کل 30 سال کی مدت بن جاتی ہے،جو حدیث مبارکہ میں بھی مذکور ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:

" الخلافة بعدي ثلاثون سنة، ثم تكون ملكا "(صحیح ابن حبان:6943،قال شعیب الارناووط اسنادہ حسن)

میرے بعد تیس سال تک خلافت ہو گی۔پھر ملوکیت ہوگی۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خلافت راشدی کی مدت 30 سال ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ