سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جماع کا اسلامی طریقہ

  • 11808
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 31354

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مباشرت کا اسلامی طریقہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں۔؟ کونسی چیزیں جائز اور کونسی ناجائز ہیں۔ جماع کےاوقات کیا ہیں۔؟ ایک ماہ میں کتنی بار کرنا چائیے۔؟ مکمل وضاحت کردیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماع میں صرف اتنا ناجائز ہے کہ آپ دبر (جائے پاخانہ)میں اور حالت حیض میں اپنی بیوی سے جماع نہ کریں۔اس کے علاوہ سب جائز ہے۔آپ کسی بھی طرح سے اور بلا تعیین کسی بھی وقت استمتاع کر سکتے ہیں۔باقی رہی یہ بات کہ مہینے میں کتنی بار کیا جائے تو یہ آپ کی طبی صلاحیت اور جنسی طاقت پر منحصر ہے ، شریعت نے اس کی کوئی تحدید نہیں کی ہے۔اس میں ایک کو اپنی طاقت کے ضیاع کا خیال رکھا جائے اور دوسرے نمبر پر اپنی بیوی کی تشنگی کا خیال رکھا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ