سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(304) فرض پڑھنے والے کی نفل ادا کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا

  • 1099
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1597

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا فرض ادا کرنے والے کی نفل پڑھنے والے کے پیچھے اور نفل ادا کرنے والے کی فرض پڑھنے والے کے پیچھے نماز جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ جائز ہے، جس طرح عصر پڑھنے والے کے پیچھے ظہر اور ظہر پڑھنے والے کے پیچھے عصر کی نماز پڑھنا جائز ہے کیونکہ ہر شخص کی اپنی نیت کا اعتبار ہے، اس لیے امام احمد رحمہ اللہ  نے فرمایا ہے کہ جب آپ مسجد میں آئیں اور امام نماز تراویح پڑھ رہا ہو تو اگر آپ نے ابھی تک عشاء کی نماز نہ پڑھی ہو اورامام کے پیچھے تراویح کی نماز میں شامل ہوکر آپ اپنی نمازعشاء ادا کرلیں،تو آپ کی نماز فرض اداہوگی اور امام کی نفل(یعنی تراویح)کی نمازاداہوگی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ313

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ