سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(519) فحش مجلات اور ویڈیو کی کیسٹوں کو اس لیے دیکھنا

  • 10888
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1311

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فحش مجلات  اور ویڈیو  کی کیسٹوں  کو اس لیے دیکھنا جائز ہے  کہ ان کی خرابی وبرائی کو طشت  ازبام کر کے ان سے بچایا جاسکے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ واجب ہے کہ فحش اور مخرب  اخلاق  کیسٹوں اور فلموں پر نظر رکھی جائے بلکہ تمام نقصان دہ  چیزوں  پر نظر  رکھی جائے خواہ ان کا تعلق  ٹیلی وژن 'مجلات 'ریڈیو 'صحافت  اور ویڈیو  وغیرہ  میں سے کسی  سے بھی ہو۔واجب ہے کہ کوئی ایسا شخص ہو جو ان  چیزوں  کی نگرانی  کرے تاکہ  شرکو  روکا اور خیر کو  پھیلایا جاسکے خواہ  ایسا شخص اجرت  پر ہی کیوں نہ  رکھنا پڑے۔اس کی اجرت بھی حلال ہوگی بشرطیکہ مقصود   یہ ہوکہ  خیر کو معلوم کرکے اس کی اجازت  دی جائے۔ جو شخص دنیوی معاوضہ  لے کر  یہ کام  کرے  تو  دنیوی  معاوضۃ کے ساتھ ساتھ  اسےاخروی اجر وثواب  بھی ملے گا۔یہ بات ان عامۃ الناس  کے لیے بھی ہے'جوان چیزوں کو اس  لیے دیکھیں تاکہ ذمہ دار  لوگوں  تک  ان  کے بارے میں بات پہنچا سکیں تاکہ لوگ  اس سے بچ سکیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص392

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ