سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(499) حیوانوں اور پرندوں کے حنوط کے بارے میں حکم

  • 10868
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1142

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض  لوگ  بعض  حیوانوں  یا پرندوں  کو حنوط کردیتے ہیں اور وہ اس  طرح  کہ ان  کے اندر  نمک 'ڈیٹول ' روئی اور  بعض  کیمیکلز رکھ دیتے ہیں اور پھر  ان  حنوط  شدہ  چیزوں  کو اپنی  مجلسوں  میں زینت  کے لیے استعمال  کرتے ہیں'شریعت مطہرہ  میں اس  کے بارے میں کای حکم ہے ؟ فتویٰ عطا فرمائیں۔جزاكم الله خيراً


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح  کا عمل جائز نہیں ہے کیونکہ  اس میں مال کا ضیاع  بھی ہے اور پھر ی حنوط شدہ چیز تصویر وں  کے لٹکانے  کا وسیلہ بھی بنے  گی  اور اس گمان کا  بھی  کہ یہ حنوط  شدہ چیزیں گھر  اور گھر  والوں  سے بلاؤں  کو دور کرتی  ہیں جیساکہ  بعض  جاہل  لوگوں  کا  خیال  ہے ۔اس سوال  کا جواب  جو میں نے ذکر کیا ہے، اسی کے مطابق  میری صدارت  وشراکت  میں بحوث  علمیہ و افتاء  کی فتویٰ کمیٹی  کی طرف  سے ایک فتویٰ صادر  ہوچکا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص383

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ