سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(476) خواب میں کسی مردہ انسان کو دیکھنا

  • 10848
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 27048

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خواب میں ہمیشہ  کسی مردہ انسان کو  دیکھنے  کی کیا تعبیر ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مردہ کو خواب میں دیکھنے کی کوئی اچھی صورت  ہو تو  اس کے لیے  بہتری  وبھلائی  کی امید ہے  اور اگر ایسا نہ ہو تو  یہ شیطانی  کاروائی  ہوسکتی  ہے  کیونکہ شیطان  کبھی  بھی اپنے  آپ کو  اس طرح  کسی مردہ  انسان کی ناپسندیدہ  صورت میں بھی پیش کرتا ہے 'جس  سے زندہ  انسان  کو حزن وملال ہو کیونکہ شیطان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ  وہ ایسے  کام کرے' جن سے مومنو ں کو غم  وفکر  اور حزن  وملال لاحق  ہو جیسا کہ ارشاد باری  تعالیٰ ہے:

﴿إِنَّمَا النَّجوىٰ مِنَ الشَّيطـٰنِ لِيَحزُنَ الَّذينَ ءامَنوا وَلَيسَ بِضارِّ‌هِم شَيـًٔا إِلّا بِإِذنِ اللَّهِ ۚ... ﴿١٠﴾... سورة المجادلة

’’(کافروں کی)  سرگوشیاں تو شیطان  (کی حرکات ) سے ہیں'(جو) اس لیے(کی جاتی ہیں) کہ مومن  (ان سے) غم  ناک ہوں جب کہ وہ  (شیطان) اذن الہی کے بغیر  انہیں کوئی نقصان  نہیں  پہنچاسکتا۔‘‘

لہذا  انسان اگر  کسی مردہ کے حوالہ سے خواب میں کوئی ناپسندیدہ  بات دیکھے 'تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے شیطان  اور اس برے خواب کے شر سے پناہ  مانگے  اور اس  میت کے بارے  میں جو خواب  دیکھا ہو وہ کسی  سے بیان نہ کرے 'اس سے میت کو کوئی نقصان  نہیں ہوگا۔اسی طرح  جب بھی انسان  خواب  میں کسی  ناپسندیدہ  بات کو دیکھے تو اسے چاہیے کہ  شیطان  اور اس  برے خواب  کے شر سے  اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے 'اپنے  بائیں  طرف تین بار  تھوک لے اور جس  کروٹ پر پہلے  لیٹا ہوا تھا 'اسے بدل  لے اور اگروہ  وضو  کرکے نماز  بھی پڑھ لے  تو یہ بہت پاکیزہ  اور افضل بات ہے'اور  جو اس نے  برا  خواب  دیکھا ہو 'اس کے بارے میں کسی  سے بات نہ کرے اس سے  یہ خواب اسے کوئی نقصان  نہیں پہنچاسکے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص362

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ