سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 60
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 335

سوال

نماز
اللہ تعالیٰ نےپوری زمین مسلمانوں کے لیے نماز کے لیے پاک ٹھہرائی سوائے ان جگہوں کے جن سے شارع نے منع فرما دیا جیسا کہ حدیث میں: عن أبی سعيد الخدری قال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم الأرض کلها مسجد إلا المقبرة والحمام ’’زمین ساری کی ساری سجدے کی جگہ ہے سوائے قبرستان اور حمام کے۔‘‘ (مسند احمد:3؍83) اگر تو سائل کی مراد زمین کے لحاظ سے معلوم کرنا تھا کہ مسجدکے علاوہ بھی کسی جگہ نماز ہوسکتی ہے تو اس کا جواب اوپر سطور میں دیا جاچکا ہے۔ لیکن آج کل لوگ مسجدوں میں جانے کی بجائے اپنی اپنی دکانوں اور دفاتر میں دو دو یا تین تین افراد نمازیں اداکرلیتے ہیں۔اگرچہ یہ بات درست او رجائز ہے کہ آپ گروپ کی شکل میں کہیں بھی جماعت کروا سکتے ہیں اگر اس پر ہر کوئی ہمیشگی کرنا شروع کردے جیسا کہ اوپر مثال دی جاچکی ہے کہ دو دو تین افراد ہر گھر اور دکان میں جمع ہوکر جماعت کروالیں تو مسجدیں ویران پڑ جائیں گی او راسلام کا اجتماعی مزاج جوکہ مسجد میں اکٹھے ہونے سے اجاگر ہوتا ہے وہ ختم ہوکے رہ جائے گا لہٰذا احوط یہی ہے کہ قریب کی مسجد میں حاضر ہوکر نماز ادا کی جائے اگر مسجد دور ہے اور کسی مارکیٹ یا محلے میں اتنے لوگ جمع ہوجاتے ہیں تو وہ کسی جگہ کو عارضی مسجد بنا سکتے ہیں۔

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی