سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 443
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 227

سوال

باتھ روم میں وضو اور غسل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جہاں غسل خانہ اور باتھ روم اکھٹے ہوتے ہیں کیا وہاں وضو اور غسل کیا جا سکتا ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر جگہ صاف ہو تو بہتر ہے ورنہ پانی بہا کر اسے صاف کر لیا جائے ۔جگہ صاف ہو جانے کے بعد وہاں وضو اور غسل دونوں ہی کئے جا سکتے ہیں۔ویسے بھی آج کل جو فلش استعمال ہوتے ہیں ،ان میں پانی بہا دینے سے گندگی ختم ہو جاتی ہے،اور گندگی ختم ہو جانے بعد وہ جگہ صاف ہے ،آپ وہاں اطمینان سے وضو اور غسل کر سکتے ہیں،ہاں البتہ وضو کرتے وقت احتیاطاً وضو کی دعائیں باہر آ کر پڑھی جائیں تو بہتر ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی