سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

  • 1101
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 151

سوال

سودی کاروبار کرنے والے کے زیرِ نگرانی کام کرنا
سودی کاروبار کرنے والے کے گھر میں کام کرنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته محترم سوال یہ ہے کہ جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں کا مالک سودی کاروبار کرتا ہے۔کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں اس کے گھر میں نوکری کروں۔؟ اور مالک مجھے نوکری چھوڑنے بھی نہیں دیتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر تو آپ کی نوکری اس کے سودی کاروبار میں معاون ثابت ہورہی ہے اور آپ اس کے اسی کاروبار سے ہی منسلک ہیں تو پھر آپ کے لئے یہ نوکری کرنا قطعا حرام ہے ۔اور اگر ایسا نہیں ہے بلکہ آپ ان کے گھر میں دیگر کاموں پر مامور ہیں تو پھر اگرچہ نوکری کرنا جائز ہے ،لیکن احتیاط کا تقاضا ہے کہ آپ اپنے آپ کو اس سے بھی بچا لیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی