سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(244) سوڈان کا فرقہ ’’الانصار‘‘

  • 8215
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1003

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مغربی سوڈان میں ’’الانصار‘‘یعنی ’’امام مہدی کے مددگار‘‘کے نام سے ایک جماعت بکثرت موجود ہے، عوام میں سے کئی ملین افراد اس سلسلہ سے منسلک ہیں۔ یہ (نام نہاد) مہدی اپنے مطبوعہ پمفلٹ میں کہتا ہے: ’’جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  میرے لشکر کے آگے چلتے اور مجھے فتح کی خوشخبری دیتے تھے۔‘‘ ان خرافات کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ براہ کرم جواب ضرور دیجئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱)  اس شخص کا یہ دعویٰ کہ وہ مہدی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اس کے لشکر کے آگے چلتے اور اسے فتح کی بشارت دیتے تھے، بالکل جھوٹ ہے اور اللہ کی شریعت کے خلاف ہے اور اس حقیقت کے بھی خلاف ہے جس پر ملت اسلامیہ کا اتفاق ہے۔ کیونکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اپنی قبر مبارک سے قیامت کے دن ہی باہر تشریف لائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿ثُمَّ اِِنَّکُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ لَمَیِّتُوْنَ ٭ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَة تُبْعَثُوْنَ﴾ (المومنون۲۳؍۱۵۔۱۶)

’’پھر تم اس کے بعد مرجانے والے ہو۔ پھر تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے۔‘‘

اور فرمایا:

﴿اِِنَّکَ مَیِّتٌ وَاِِنَّہُمْ مَیِّتُوْنَ ٭ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَة عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَ﴾ (الزمر۳۹؍۳۰۔۳۱)

’’(اے نبی!) آپ بھی فوت ہونے والے ہیں اور یہ (کافر) بھی مرنے والے ہیں۔ پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑا کروگے (تمہارامقدمہ رب کے سامنے پیش ہوگا)۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

(أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُ عَنْہُ الْاَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَة)

’’میں (وہ شخص) ہوں، جس پر سے قیامت کے دن سب سے پہلے زمین شق ہوگی۔‘‘

(۲)  مہدی منتظر کے متعلق کئی کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں سب سے جامع اور زیدہ صحیح کتاب وہ ہے وج فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن عباد‘ سابق نائب رئیس جامعہ اسلامیہ (مدینہ منورہ) نے تحریر فرمائی ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 283

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ