سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) مسلمان کافر ملک میں باشرائط کام کر سکتا ہے

  • 8052
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1276

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  کیا مسلمان کا غیر اسلامی ملکوں میں کام کرنا جائز ہے؟ کیا یوسف علیہ السلام کاکام بھی اسی ضمن میں آتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب مسلمان کو اپنے دین کے بارے میں فتنہ میں مبتلا ہون جانے کا خطرہ نہ ہو اور وہ حفاظت کرنے والا اور صاحب علم ہو، اسے دوسروں کی اصلاح کی امید ہو کہ وہ دوسروں کو فائدہ پہنچاسکے اور غلط کام میں تعاون نہ کرے، اس صورت میں اسے غیرمسلم حکومت میں کام (ملازمت) کرنا جائز ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام  بھی ایسے ہی افراد میں سے تھے۔ اگر یہ شرائط پوری نہ ہوسکیں تو جائز نہیں۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 80

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ