سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(17) بیت اللہ کی چھت کی طرف دیکھنا

  • 694
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 820

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے کہ بیت اللہ کے اندر داخل ہوکر چھت کی طرف دیکھنا سخت منع ہے عمرو کہتا ہے کہ جائز ہے کیونکہ منع کی کوئی دلیل نہیں۔ان دونوں میں سے حق پر کون ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

چھت کی طرف دیکھنے کی ممانعت میں میری نظر میں کوئی روایت نہیں گزری۔ ہاں یہ روایت آئی ہے کہ بیت اللہ کی طرف دیکھنے والے کے لئے بیس نیکیاں ہیں۔اس میں چھت  بھی آجاتی ہے کیونکہ بیت اللہ یک لخت تو سارا دکھائی نہیں دیتا اکثر اس کے کسی حصہ کو دیکھے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت،سترکا بیان، ج2ص23 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ