سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) استنجاء میں کتنے ڈھیلے استعمال کیے جائیں

  • 666
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 744

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

استنجاء میں کتنے ڈھیلے استعمال کیے جائیں ۔کیاڈھیلے ہی کافی ہیں یابعدمیں پانی استعمال کیاجائے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

استنجاءکے لیے تین ڈھیلے مسنون ہیں ۔اگربڑاڈھیلہ تین طرف والا ہوتووہ بھی کافی ہے اگرتین ڈھیلوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتوزیادہ میں کوئی حرج نہیں ۔مگرطاق لینے چاہیئں ۔مثلاپانچ یاسات وغیرہ ۔

اگرڈھیلوں کے بعدپانی کابھی استعمال کرے تواوراچھاہے ۔اگرڈھیلوں کےبعدپانی کااستعمال نہ کرے یاڈھیلوں کااستعمال نہ کرے۔صرف پانی پراکتفاکرے توبھی جائز ہے ۔مگرصرف ڈھیلوں پرکفایت کرنے سے صرف پانی پراکتفاکرنابہترہے۔ کیونکہ پانی میں صفائی زیادہ ہے ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت، استنجاء کا بیان، ج1ص252 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ