سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(142) کواکاجوٹھا

  • 642
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 798

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماء دین کہ ایک کوّا نے ایک برتن جس میں کہ چارپانچ سیردودھ تھاچونچ ڈال دی اوروہ  دودھ ایک مولوی صاحب نے اس بات پرپی لیا۔کہ کوّا حلال ہے فتوی ارسال فرمائیں کہ کوّا حلال ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بعض علماء کہتےہیں کہ قتل کے حکم سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ۔مگرظاہرحرمت ہے ۔کیونکہ قتل کاحکم خباثت کی وجہ سے ہے۔ اورخباثت ہی زیادہ ترحرمت کا باعث ہے ۔ہاں اس کے جھوٹے کو بلی پرقیاس کرنے کی گنجائش ہے۔ اگرچہ پرہیز مناسب ہے ۔مگراس میں زیادہ تشدداچھا نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت’پانی کا بیان، ج1ص237 

محدث فتویٰ 

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ