سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(124) جب ہرنفس کوموت ہے توجنت ودوزخ کس کے لیے؟

  • 625
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 756

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہرچیز کی خواہش کرنے والا  ہے  اورنفس ہی کوموت ہے توبہشت ودوزخ کس کے لیے ہیں ۔

﴿كُلُّ نَفْسٖ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوۡتِۗ﴾--سورة آل عمران185


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

موت کے چکھنے سے مرادیہ ہے کہ بدن سے جان قبض کی جاتی ہے چنانچہ قرآن مجیدمیں ہے :

﴿اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا﴾--سورة الزمر42

ترجمہ :۔خدا موت کےوقت  جانوں کوقبض کرتاہے ۔‘‘

نیزجب بہشت دوزخ میں داخل ہونے کا وقت ہوگا۔ روحیں بدنوں میں لوٹائی جائیں گی ۔قرآن مجیدمیں ہے :

﴿وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ ﴾--سورةالتكوير7

ترجمہ :۔’’اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی۔‘‘

نیزخداخالق ہے وہ نیست سے ہست کرسکتاہے۔ توپھربہشت ودوزخ کس کےلیے کہنے کاکیامطلب؟

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص176 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ