سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) اپنا نام مسلم رکھنے کا حکم

  • 5756
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1550

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت المسلمین رجسڑڈکراچی والے کہتے ہیں کہ اپنا نام صرف مسلم رکھو اور اس کے علاوہ نام رکھنے سے فرقہ وجود میں آتا ہے۔اور وہ اہل حدیث،سنی، بریلوی اور دیوبندی وغیرہ ناموں کو غلط کہتے ہیں ان کا یہ موقف کہاں تک صحیح ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خود جماعت المسلمین کے لوگوں کے صحیح مسلمان ہونے کے بارے میں اہل علم تحفظات کا شکار ہیں،کیونکہ ان کے متعدد ایسے تفردات ہیں جو گمراہی کی طرف لے جانے والے ہیں۔ مسلم ایک صفاتی نام ہے ،ہر وہ شخص جو اپنے آپ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیتا ہے وہ مسلم ہے ،خواہ وہ اہل حدیث ہو یا کسی اور مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہو،ہم اپنے آپ کو اہل حدیث دیگر فرقوں سے ممتاز کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ اصل حکم عقائد اور اطاعت کا ہے ،اگر کوئی شخص اپنا مسلم نہیں رکھتا لیکن وہ عقیدہ توحید اور اطاعت شریعت کا پابند ہے تو وہ مسلم ہے،اور اگر کوئی اپنا نام مسلم رکھ کر عقیدہ شرک اور نافرمانی کا مرتکب ہے تو مسلم نام رکھنے کے باوجود اس کے اسلام میں شک ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ