سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(10) علم کے بغیر بحث مباحثہ کا حکم

  • 5752
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 2019

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ عامی افراد جو عربی سے پوری واقفیت نہیں رکھتے حدیث کی صحت و ضعف پر بحث کر رہے ہوتے ہیں اور قرآن و حدیث سے مسائل کا استنباط کرکے آپس میں بحث مباحثہ کر رہے ہوتے ہیں ۔ کیا عامی افراد کا یہ عمل ممدوح ہے یا نہیں یا کچھ تفصیل ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عامی لوگوں کا یہ رویہ غیر ممدوح ہے ،ان کے اس رویے کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے ،عامی لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اس طرح کے فنی امور میں اہل علم سے رابطہ کریں۔ اور علم کے بغیر بحث مباحثہ سے پر ہیز کریں۔

شیخ محمد صالح المنجد فرماتے ہیں: ''عامی'' (وہ شخص جو دلائل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا اور اہل علم کے طریقوں کے مطابق سمجھ نہیں سکتا تو اس )پر تقلید اور اہل علم سے دریافت کرنا فرض ہے۔ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے: ﴿فَسْئَلُوْۤا اَھْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴾ (سورۃ الانبیاء ٧)، تر جمہ: اگر تم کو معلوم نہ ہو تو علم والوں سے دریافت کرو۔

ھذاما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ