سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(358) اگر مقتدیوں اور امام کے عقیدہ میں فرق ہو تو کیا نماز ہو جاتی ہے؟

  • 2643
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 2697

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر مقتدیوں اور امام کے عقیدہ میں فرق ہو تو کیا نماز ہو جاتی ہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں عقیدہ کی وضاحت مرقوم نہیں اس لیے جواب مشکل ہے اگر عقیدہ میں اصولی اختلاف ہو یعنی کفر و اسلام کا فرق ہو تو نماز نہیں ہو گی اور اگر عقیدہ میں فروعی مسائل کا اختلاف ہو جیسے حنفی، شافعی، مالکی فرقوں میں فرق ہے تو نماز ہو جاتی ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۸ شمارہ نمبر ۳۷)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 253
محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ