سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) زکاۃ کا مال کفار کو دینا

  • 26123
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1590

سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زکوۃ کامال کفارو مشرکین کو دینا جائز ہے یا نہیں اور یہ بھی واضح ہو کہ یہاں آج کل بہت بڑی قحط سالی ہو رہی ہے اور نرخ غلہ کا گراں ہو گیا ہے مخلوق نہایت درجہ پر پریشان حال ہے اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے زمانہ میں جو قحط سالی ہوئی تھی تو بیت المال میں سے کفار کوکچھ دیا گیا تھا یا کہ نہیں بینوا تو جروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زکوۃ کا مال کفار و مشرکین کو دینا جائز نہیں ہے حدیث معاذ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  میں ہے ۔

" فأخبرهم أن الله قد افترض عليهم صدقة تؤخذ من أغنيائهم وترد على فقرائهم" [1]

اس حدیث کےتحت میں حافظ ابن حجر  رحمۃ اللہ علیہ  لکھتے ہیں

"وأن الزكاة لا تدفع إلى الكافر لعود الضمير في فقرائهم إلى المسلمين" [2]

ہاں صدقۃ تطوع کفار و مشرکین کو دینا جائز ہے۔ ہدایہ میں ہے:

"ولا يجوز أن يدفع الزكاة إلى ذمي لقوله عليه الصلاة والسلام لمعاذ رضي الله تعالیٰ عنه: خذها من أغنيائهم وردها في فقرائهم قال ويدفع إليه  ما سوى ذلك من الصدقة ) وقال الشافعي رحمه الله : لا يدفع ، وهو رواية عن أبي يوسف رحمه الله اعتبارا بالزكاة . ولنا قوله عليه الصلاة والسلام { تصدقوا على أهل الأديان كلها }ولولا حديث معاذ رضي الله عنه لقلنا بالجواز فى الزكاة انتھی " [3]

حافظ ابن حجر  رحمۃ اللہ علیہ درایہ  تخریج ہدایہ میں لکھتے ہیں:

حديث:

«تصدقوا على أهل الأديان كلها» ابن أبي شيبة من رواية سعيد بن جبير رفعه،((لا تصدقوا إلا على أهل دينكم ))فنزلت: (لَّيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ) فقال: تصدقوا على أهل الأديان». ومن طريق محمد بن الحنفية نحوه، ولابن زنجويه فى الأموال عن سعيد بن المسيب:أن النبى عَلَيْكُمْ تصدق على أهل بيت من اليهود، وهذه مراسيل يشد بعضها بعضاانتهي " [4]

(سید محمد نذیر حسین)


[1] ۔ان کو خبر دو کہ اللہ نے ان پر زکوۃ فرض کی ہے ان کے دو لتمندوں سے لی جائے اور ان کے فقیروں پر تقسیم کر دی جائے۔      

[2] ۔ زکوۃ نہیں دی جا سکتی کیونکہ ہم کی ضمیر مسلمانوں کی طرف لوٹتی ہے۔

[3] ۔ذلی کو معاذ کی حدیث کی وجہ سےز کوۃ نہیں دی جائے گی اور اس کے علاوہ دوسرے صدقات دئیے جا سکتے ہیں امام شافعی اس کے بھی قامل نہیں ہیں ابویوسف کی ایک روایت بھی یہی ہے انھوں نے ان کو زکوۃ پر قیاس کیا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا تمام اہل دین پر صدقہ کرو معاذ کی حدیث نہ ہوتی تو ہم فرض زکوۃ بھی کافر کو دینا جائز سمجھتے۔

[4] ۔سعید بن جیر نے مرفوعاً حدیث روایت کی کہ آپ نے فرمایا اپنے دین والوں کے علاوہ اور کسی پر صدقہ نہ کیا کرو تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی تمھارے ذمے ان کی ہدایت نہیں ہے تو آپ نے فرمایا تمام ادیان والوں پر صدقہ کیا کرو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے خود ایک یہودی گھرانے کو صدقہ دیا۔

     ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی نذیریہ

جلد:2،کتاب الزکوٰۃ والصدقات:صفحہ:88

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ