سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(880) کیا دادا کو ابّا کہہ سکتے ہیں ، یا نہیں؟

  • 25995
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 521

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دادا کو ابّا کہہ سکتے ہیں ، یا نہیں؟ (ابو حنظلہ محمد محمود علوی،ضلع اوکاڑہ) (۱۳ جون ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دادا کو ابّا کہا جا سکتا ہے۔ قرآن میں ہے:

﴿وَاتَّبَعتُ مِلَّةَ ءاباءى إِبر‌ٰهيمَ وَإِسحـٰقَ وَيَعقوبَ...﴿٣٨﴾... سورة يوسف

’’حضرت یوسف علیہ السلام  نے فرمایا اور اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے مذہب پر چلتا ہوں۔‘‘

 آیت ہذا میں باپ کے علاوہ دادے اور پڑدادے پر اب کا اطلاق ہوا ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:599

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ