سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(868) کیا مولوی قابل نفرت لفظ ہے ؟

  • 25983
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 448

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمیں مولوی نہ کہو،مولوی تو ایک قابل نفرت لفظ ہے۔ اس کااستعمال صرف اس شخص کے لیے جائز ہے جس نے قرآن کی تلاوت اور نماز کی امامت کوبطورِ پیشہ اختیار کیا ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لفظ مولوی کا معنی ہے ، اللہ والا۔ جس کو اس لفظ سے نفرت ہے گویا اس کی اللہ کے ساتھ تعلق داری کمزور ہے ، جس کی فکر کرنی چاہیے ۔ قرآن کی تلاوت اور نماز کی امامت پیش نہیں بلکہ فرض کی ادائیگی کے طور پر مومن اس پر عمل پیرا ہوتا ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:592

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ