سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(867) کیا امام مہدی کا ظہور برحق ہے؟

  • 25982
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 509

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام مہدی کا ظہور نہیں ہوگا۔ ظہورِ مہدی کا عقیدہ احمد بن حنبل جیسے شیعہ نے گھڑا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام مہدی کا ظہور برحق ہے، اس بارے میںوارد روایات صحیح ، حسن اور ضعیف کی قبیل سے ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، ہمارے شیخ عبد المحسن العباد کی کتاب عقیدۃ اہل السنة والاثر فی المھدی المنتظر اور النھایة ابن کثیر (۲۷/ ۱۱) امام احمد پر تشیع کا فتویٰ لگانا الزام تراشی ہے، امام موصوف اس سے بری تھے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:592

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ