سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(828) مشکلات میں آسانی کا وظیفہ

  • 25943
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 783

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جناب حافظ صاحب !

گزارش ہے کہ اللہ نے مجھے دنیا کی بہت سی نعمتوں سے نوازا ہوا ہے ، خدا کا شکر ہے کہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں۔ لیکن میری بچی جوان ہے اس کے رشتے کے لیے کئی جگہ بات کی ہے مگر کوئی رشتہ نہیں ملتا، ایک جگہ رشتہ ہوا تھا ایک سال بعد انھوں نے بھی جواب دے دیا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ رشتے کو باندھا ہوا ہے یا جادو وغیرہ کیا ہواہے۔ اسے کھولنے کے لیے وظیفہ کی ضرورت ہے۔ کیا کوئی وظیفہ ہے ؟ اگر ہے تو براہِ کرم شائع کردیں یا کوئی دعا وغیرہ بتادیں، تاکہ میری پریشانی دور ہو ، میں بہت پریشان ہوں۔(شیخ محمد سعید، لاہور) (۸جون ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 توہمات میں پڑنے کی ضرورت نہیں، اللہ کی طرف توجہ کریں، اپنے گناہوں کی معافی کی درخواست کریں، کیونکہ معافی مانگنے سے پریشانیاں دور ہوتی ہیں۔ اور کثرت سے یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِیْثُ(اے زندہ، اے قیوم! میں تجھ سے تیری رحمت کے ساتھ ہی مدد کا طلب گار ہوں) پڑھا کریں مشکل آسان ہوگی۔ ان شاء اللہ

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:565

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ