سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(180) محتلم لا علمی میں نماز پڑھ لے تو کیا کرے

  • 2460
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2058

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کو رات کو احتلام ہو جاتا ہے اور اُسے معلوم نہیں ہوتا ، وہ اُٹھتا ہے، وضو کرتا ہے ، نمازِ تہجد ادا کرتا ہے ۔ فرض نماز کے لیے مسجد میں چلا جاتا ہے ۔ قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے ۔ نمازِ اشراق ادا کرتا ہے پھر اس کے بعد گھنٹہ دو گھنٹے بعد وہ اپنے کپڑوں پر نشان دیکھتا ہے تو اسے علم ہوتا ہے کہ اسے احتلام ہو گیا ۔ کیا اب وہ پھر نمازِ تہجد اور فرض نماز اور اشراق کی نماز ادا کرے یا نہیں؟

____________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دو قول ہیں بہتر ہے کہ وہ یہ نمازیں پھر سے ادا کر لے۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ