سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(158) ایک مسجد تین منزلہ ہے تو کیا اس کے ہر حصے میں نماز مساوی ہے یا نیچے افضل ہے؟

  • 2438
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 2044

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہماری مسجد سہ منزلہ ہے۔ حسب موسم کبھی سب سے اوپر کی منزل میں نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ اور کبھی بیچ والی منزل میں، کبھی نیچے کی منزل میں، ایک صاحب فرماتے ہیں، کہ صرف پہلی منزل میں جماعت و جمعہ ہونا چاہیے، اسی میں افضلیت ہے، دوسری اور تیسری منزل میں جماعت نہیں ہو سکتی لہٰذا آپ سے دریافت ہے کہ کیا شرعاً پہلی منزل کی کوئی خاص فضیلت و امتیاز ہے کہ اسی میں نماز پڑھی جائے یا تینوں منزلوں میں نماز یکساں ہو گی؟

_______________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد کی تینوں منزلیں مساوی ہیں، ہر ایک منزل میں نماز جمعہ و جماعت یکساں ادا ہو گی ایک منزل کو دوسر ی پر کوئی فوقیت و فضیلت نہیں ہے۔ صحیح بخاری شریف میں ہے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مسجد کی چھت پر امام کے ساتھ نماز فرض ادا کی تھی۔ (مولانا) محمد یونس دہلوی ، اہل حدیث گزٹ دہلی جلد نمبر ۸ ش نمبر ۲۱)

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ