سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(110) صدقہ فطر اور قربانی کے چمڑے یا زکوٰۃ کے مال مسجد پر خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں

  • 2390
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1937

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صدقہ فطر اور قربانی کے چمڑے یا زکوٰۃ کے مال مسجد پر خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں ، مثلاً لیپنا تھوپنا، اس میں روشنی کرنا اور اطراف مسجد کی دیواروں کی مرمت کرنا وغیرہ۔

_______________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب:… چرم قربانی کی قیمت اور صدقہ فطر مسجد کی تعمیر یا اس کی اصلاح و مرمت میں صرف کرنا جائز نہیں ہے، چرم قربانی کا مصرف فقراء ومساکین ہیں (بخاری وغیرہ) البتہ قربانی کرنے والا چمڑے سے بغیر فروخت کیے ہوئے فائدہ اٹھا سکتا ہے، صدقہ فطر اور زکوٰۃ کے مصارف ایک ہیں، جو قرآن کریم کی آیت ۶۱ سورہ۹ میں بالتفصیل مذکور ہیں، اور مسجد زکوٰۃ کے مصارف ثمانیہ میں سے نہیں ہے۔  (عبید اللہ رحمانی دہلوی ، محدث دہلی جد نمبر۸، ش نمبر ۱۲)

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ