سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) آسیب کیا ہے؟ اور اس کا علاج

  • 2341
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 8202

سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آسیب کیا ہے؟ اور آسیب زدہ کا علاج قرآن کی کن آیات اور کن احادیث مبارکہ سے کیا جاتا ہے؟ اور اس کے پڑھنے کا طریق کار کیا ہونا چاہیے؟

1۔ کیا جنات آدمی کو لگ جاتے ہیں؟ نیز ان کے لگنے کا سبب کیا ہے؟

2۔ جنات کے آدمی کو لگ جانے کی صورت میں کون سی سورۃ اور آیات تلاوت کی جاتی ہیں جن سے وہ حاضر ہوجاتا ہے؟ اوران کو بھگانے کے لیے کیا کچھ پڑھنا چاہیے؟

3۔   ’’ شرعی ‘‘ تعویذ کی حقیقت کیا ہے؟ کیا شرعی تعویذ لیا اور دیا جاسکتا ہے؟

4۔  بعض عامل جنات کو قید کرلیتے ہیں۔ اس کی حقیقت کیا ہے؟ اگر واقعی ایسا ہے تو اس کا کیا طریقہ ہے؟

--------------------------------------------------------------------

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

1۔آسیب جنات کی تاثیر یا ان سے تأثر کو کہتے ہیں ، علاج آیت الکرسی اور معوذ تین کی تلاوت یا پھر سورۂ بقرہ کی تلاوت۔

2۔ ہاں لگ جاتے ہیں۔ اسباب مختلف ہوتے ہیں۔

3۔ نمبر:۱ میں درج شدہ آیات و سور کو کثرت سے پڑھتا رہے، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

4۔ تعویذ خواہ قرآن و حدیث کے کلمات کا ہی کیوں نہ ہو رسول اللہ ﷺ سے ثابت نہیں۔

5۔   یہ ان عاملوں سے پوچھیں مجھے اس کا علم نہیں۔

کتاب ’’ جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار ‘‘ رحمکم اللہ العزیز الغفار کا مطالعہ فرمائیں۔


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ