سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(140) جو صرف جمعہ پڑھے اور کوئی نماز نہ پڑھے تو کیا وہ کافر ہے

  • 2334
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 3775

سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1۔جو آدمی نمازِ جمعہ پڑھتا ہے ، باقی کوئی نماز نہیں پڑھتا کیا ایسا آدمی کافر ہے؟

2۔  کیا ایسا کلمہ توحید کا اقرار کرنے والا ہمیشہ دوزخ میں رہے گا یا کلمہ توحید کی وجہ سے دوزخ سے نکال لیا جائے گا؟

3۔  کیا ایسے آدمی کو سلام کہنا چاہیے؟

________________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:  « مَنْ تَرَکَ صَلاَۃَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَملُه» 1

’’ جس نے نمازِ عصر چھوڑی تو اس کاعمل حبط ہوگیا۔‘‘

اس حدیث سے ثابت ہوا اس کا جمعہ حبط ہے۔ آپ کی شقوق ثلاثہ سے دو کا جواب تو اس حدیث میں بیان ہوگیا ہے۔ رہی تیسری شق تو اس کا جواب یہ ہے کہ اسے سلام کہنا چاہیے کیونکہ ظاہر میں وہ اپنے آپ کو مسلم کہتا اور کہلواتا ہے۔ پھر عبداللہ بن ابی ابن سلول اور اس کے ساتھیوں کا حکم معلوم ہی ہے وہ کلمہ بلکہ نماز بھی پڑھتے تھے تو ثابت ہوا کہ انسان کے اندر کفر موجود ہو تو کلمہ توحید اسے نجات نہیں دلائے گا۔


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ