سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) كفر دون كفر حديث ہے؟

  • 2332
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 4087

سوال

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا  :" کُفْرٌ دُوْنَ کُفْرٍ " حدیث ہے؟

_____________________________________________________________

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نہیں۔ عطاء رحمہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے کتاب الایمان کے ایک باب کے ترجمہ میں ذکر فرمایا ہے اور اس کے مضمون کو مرفوع صحیح احادیث سے ثابت فرمایا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مجھے دوزخ دکھلائی گئی تو اس میں زیادہ تر عورتیں تھیں، جوکفر کرتی ہیں۔‘‘ کہا گیا کیا وہ اللہ کے ساتھ کفر کرتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’ خاوند کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان کی ناشکری کرتی ہیں۔ اگر تم عمر بھر ان میں سے کسی کے ساتھ احسان کرتے رہو، پھر تمہاری طرف سے کبھی کوئی ان کے خیال میں ناگواری کی بات ہوجائے تو فوراً کہہ اٹھیں گی کہ میں نے کبھی بھی تجھ سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔‘‘


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ