سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(604) اللہ کے نام

  • 2272
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1736

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اللہ تعالی کو اللہ میاں کہنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس کلمہ کے ساتھ کوئی گمراہ کن عقیدہ ملحق نہ ہو تو بطور احترام اللہ میاں کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے،کیونکہ یہ کلمہ {میاں} لفظ اللہ کی جلالت شان پر دلالت کرتا ہے،جیسے عربی میں لفظ اللہ کے ساتھ تعالی یا جل شانہ کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

لیکن افضل یہ ہے کہ اللہ کو اس کے ان ناموں کے ساتھ پکارا جائے جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ارشاد باری تعالی ہے:

﴿وَلِلَّهِ الأَسماءُ الحُسنىٰ فَادعوهُ بِها........١٨٠﴾..... سورة الاعراف

’’اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں،تم اسے ان ناموں کے ساتھ پکارو‘‘

هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ